Skip to main content
لوگوں کے دل اللہ کے ہاتھ میں ہوتے ہیں🥺💓۔ جب آپ لوگوں کو خوش کرنے کے چکر سے نکل آتے ہیں اور یہ جان لیتے ہیں کہ لوگ آپ کو نہ سمجھیں تب بھی خیر ہے۔ وہ آپ کی پرواہ نہ کریں تب بھی خیر ہے۔🩶 آپ کے لیے اللہ تعالی کافی ہے۔ آپ کو اللہ نے باعزت پیدا کیا ہے اور اس عزت کی حفاظت آپ نے کرنی ہے۔ کوئی ناراض ہوتا ہے تو ہو جائے۔ 😭🩵جب آپ اس مقام پر پہنچ جاتے ہیں اور اپنے ہر کام اور فیصلے کو کرنے سے پہلے اللہ تعالی کے بارے میں سوچتے ہیں ... تب اللہ تعالی ایسے بندے سے پہلے سے زیادہ محبت کرنے لگتا ہے۔ ویسے وہ ہم سے ہمیشہ ہی محبت کرتا ہے کیونکہ اس نے ہمیں بنایا ہے۔ ہم اس کی کمزور اور نادان مخلوق ہیں۔ ہم غلطیاں کرتے ہیں، غلط راستے چنتے ہیں، لوگوں کے قدموں میں خود کو رولتے ہیں لیکن جب کوئی راستہ سمجھ میں نہیں آتا تو ہم اس کے پاس سر جھکا کے واپس جاتے ہیں کہ ہمیں بچالے ہمارے رب۔ ہم پہ اتنا بوجھ نہ ڈال۔🥺💓
Popular posts from this blog
Comments
Post a Comment