Posts

سب کو راضی کرنا چھوڑ دیں اپ درست ہیں یا غلط اس کا معیار کوئی انسان طے نہیں کر سکتا بلکہ اللہ ہی طے کرتا ہے کہ اپ درست ہیں یا غلط

*‏آپکے والد کی ہر چیز مقدس ہے، یہاں تک کہ ان کی جوتی بھی جس کو دروازے کے سامنے دیکھ کر آپ کو تحفظ کا احساس ہوتا ہے ۔💯* . .

*والدین کی جگہ کوئی بھی نہیں لے سکتا ، اس عظیم نعمت کی قدر کیجیے ، اللہ زوالِ نعمت سے محفوظ فرمائے آمین ثم آمین🙏🏻♥️*

ماں کا کوئی خاص دن نہیں ہوتا بلکہ ماں کے ساتھ ہر دن ہی خاص ہوتا ہے ♥️انکے ساتھ گزرا ہوا ہر لمحہ پر کیف پر سرور پر بہار ہوتا ہے 🥹🌸 اللہ کریم ہم سب کے گھر کی ملکہ اور بادشاہ کو سلامت رکھے ۔🫶🏻🌸🤲🏻آمین ثم آمین 🌸

*کسی نے مٹکے سے پوچھا!* *تم اتنے ٹھنڈے کیوں رہتے ہو ؟* *مٹکے نے مسکرا کر جواب دیا:* *جس کا ماضی حال اور مستقبل سب مٹی سے بنا ہو تو* *تکبر اور گرمی کس بات کی !*💯

40 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان اگلی گرمی کی لہر کے لیے تیار رہیں۔ کمرے کے درجہ حرارت کا پانی ہمیشہ آہستہ آہستہ پیئے۔ ٹھنڈا یا برف کا پانی پینے سے پرہیز کریں! اس وقت ملائیشیا، انڈونیشیا، سنگاپور اور دیگر ممالک "گرمی کی لہر" کا سامنا کر رہے ہیں۔ یہ ہیں کرنا اور نہ کرنا: 1. ڈاکٹر مشورہ دیتے ہیں کہ جب درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے تو بہت ٹھنڈا پانی نہ پئیں، کیونکہ ہماری چھوٹی خون کی شریانیں پھٹ سکتی ہیں۔ بتایا گیا کہ ایک ڈاکٹر کا دوست بہت گرم دن سے گھر آیا تھا - اسے بہت پسینہ آ رہا تھا اور وہ خود کو جلدی سے ٹھنڈا کرنا چاہتا تھا - اس نے فوراً ٹھنڈے پانی سے اپنے پاؤں دھوئے... اچانک وہ گر گیا اور اسے ہسپتال لے جایا گیا۔ 2. جب باہر کی گرمی 38 ° C تک پہنچ جائے اور جب آپ گھر آئیں تو ٹھنڈا پانی نہ پئیں - صرف گرم پانی ہی آہستہ سے پیئے۔ اپنے ہاتھ یا پیروں کو فوری طور پر نہ دھوئیں، اگر وہ تیز دھوپ کے سامنے آئیں۔ نہانے یا نہانے سے پہلے کم از کم آدھا گھنٹہ انتظار کریں۔ 3. کسی نے گرمی سے ٹھنڈا ہونا چاہا اور فوراً نہا لیا۔ شاور کے بعد، شخص کو سخت جبڑے کے ساتھ ہسپتال لے جایا گیا اور اسے فالج کا دورہ پڑا۔ براہ مہربانی نوٹ کریں: گرمی کے مہینوں میں یا اگر آپ بہت تھکے ہوئے ہیں تو فوری طور پر بہت ٹھنڈا پانی پینے سے گریز کریں کیونکہ اس سے رگیں یا خون کی نالیاں تنگ ہو سکتی ہیں جو کہ فالج کا باعث بن سکتی ہیں۔ براہ کرم دوسروں تک پھیلائیں! 🥥 ناریل کا گرم پانی برائے مہربانی آگے ضرور بھیجیں: شیخ زید ہسپتال کے ڈاکٹر عباس حسین کاظمی نے زور دے کر کہا کہ اگر یہ میسج حاصل کرنے والا ہر شخص دوسروں کو بھیج دے تو یقیناً کم از کم ایک جان تو بچائی جاسکتی ھے ... میں اپنے حصّے کا کام کر چکا ہوں، امید ہے آپ بھی اپنے حصّے کا کام کریں گے۔ . شکریہ! گرم ناریل کا پانی آپ کی زندگی بچا سکتا ہے۔ اسے دوبارہ دیکھیں ، پھر دوسروں کو بتائیں، ناریل کا گرم پانی ~ صرف کینسر کے خلیوں کو مارتا ہے! ایک کپ میں 3 سے 4 باریک ناریل کے ٹکڑے فلیکس (flakes)کاٹ لیں، گرم پانی میں ڈالیں،اور جوش آنے دیں یہ "الکلائن واٹر" (Alkaline water)بن جائے گا، ہر روز پیئیں، یہ ہر کسی کے لیے بھی اچھا ہے۔ روز بنائیں یا کچھ مقدار میں بناکر رکھ لیں اور روزآنہ ایک کپ گرم کرکے پی لیا کریں۔ گرم ناریل کا پانی ایک کینسر مخالف مادہ خارج کرتا ہے، جو کہ طبی میدان میں کینسر کے موثر علاج میں جدید ترین پیش رفت ہے۔ گرم ناریل کا رس سسٹس (Cysts)اور ٹیومر (tumor)پر اثر کرتا ہے۔ تمام قسم کے کینسر کے علاج کے لیے بھی ثابت ہے۔ ناریل کے عرق کے ساتھ اس قسم کا علاج صرف مہلک خلیات (cells)کو تباہ کرتا ہے، یہ صحت مند خلیات کو متاثر نہیں کرتا۔ اس کے علاوہ ناریل کے جوس میں موجود امینو ایسڈ (Amino acid)اور ناریل پولی فینول(polyphenol) ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کر سکتے ہیں، گہرے رگوں کے تھرومبوسس (thrombosis)کو مؤثر طریقے سے روک سکتے ہیں، خون کی گردش کو ایڈجسٹ (adjust)کر سکتے ہیں اور خون کے جمنے (blood clotting)کو کم کر سکتے ہیں۔ پڑھنے کے بعد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دوسروں کو، خاندان والوں کو، دوستوں کو ضرور بتائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اپنی صحت کا خود خیال رکھیں۔ جس کنویں سے لوگ پانی پیتے ہیں وہ کبھی نہیں سوکھتا، جس سے پانی لینا چھوڑ دیا جائے وہ سوکھ جاتا ہے، یہ اللہ کا قانون ہے سوکھنے سے بچنا ہے، تو لوگوں کے لیے فائدہ مند بنیے، جہاں جتنا ممکن ہو لوگوں کا بھلا کیجیے کسی کا حوصلہ بڑھا کر تسلی دے کر، کسی کی خفیہ امداد کر کے کسی کو اچھا مشورہ دے کر، کسی کا ہاتھ پکڑ کر کسی کو راستہ دکھا کر ، ہر دم لوگوں کو پانی مہیا کرنے والا کنواں بنئے۔۔🫶

توبہ گناہوں کو مٹانے کا ریگ مال حضرت مولانا جلال الدین رومی رحمتہ اللہ علیہ کے مزار کی عمارت کے صدر دروازے پر ان کی ایک فارسی رباعی تحریر ہے باز آ باز آ ہرآنچہ ہستی بازآ گر کافرو گبرو بُت پرستی باز آ ایں درگہِ ما درگہ نو میدی نیست صد بار اگر کو بہ شکستی باز آ ترجمہ واپس آ جا واپس آ جا تُو جو کوئی بھی ہے واپس آ جا اگر تُو کافر اور مشرک اور بت پرست بھی ہے تو واپس آ جا ہماری یہ درگاہ نا اُمیدی کی درگاہ نہیں اگر تُو سو بار بھی توبہ توڑ چکا ہے پھر بھی واپس آ جا حضرت مولانا جلال الدین رومی رحمتہ اللہ علیہ اپنے دور کے اکابر علماء میں سے تھے فقہ اور مذاہب کے بہت بڑے عالم تھے لیکن آپ رحمتہ اللہ علیہ کی شہرت بطور ولی اللہ اور ایک صوفی شاعر کے ہوئی حضرت شاہ شمس تبریز رحمتہ اللہ علیہ حضرت مولانا جلال الدین رومی رحمتہ اللہ علیہ کے پیر و مرشد تھے آپ رحمتہ اللہ علیہ نے لوگوں کی اصلاح کی لیے شاعری کے ساتھ سبق آموز حکایات بھی لکھیں آپ رحمتہ اللہ علیہ نے ایک عابد شخص کاواقعہ لکھا ہے ایک بوڑھا عابد بڑا شب زندہ دار تھا پوری رات عبادت میں مصروف رہتا اور صبح اُٹھ کر لوگوں کو کڑوے کسیلےجملے کستا کہ ساری رات پڑے سوتے رہتے ہو اپنی عبادت پر غرور کرتا اور بڑے فخر سے کہتا کہ درویش تو ماشاء اللہ چالیس سال سے شب زندہ دار ہے پوری رات عبادت مین مصروف رہتا ہے اور اپنی عبادت پر خوب اکڑتا اللہ سے تعلق کے دور میں اتنے خطرات باہر سے نہیں ہوتے جتنے اندر سے ہوتے ہیں یہ بہت نازک مرحلہ ہے نفس گمراہ کرتا ہے کہ تو بڑی شے ہو گیا تیرے جیسا عبادت گزار اور کوئی نہیں شیطان گمراہ کرنے کی کوشش کرتا ہے بس وہ بھی اسی مرض میں مبتلا ہوگیا ایک شب حق تعالی کی طرف سے اس کے ذہین میں بات آئی کہ تمہاری ایک بھی عبادت قبول نہیں وہ عبادت گزار شخص صبح آٹھ کر رو رہا ہے کسی سےبات نہیں کرتا زار و قطار آنسو بہا رہا ہے اتنے میں اس کا ایک بے تکلف دوست آگیا اس نے رونے کی جہ پوچھی تو کہنے لگا جتنی عبادت تھی منہ پر مار دی گئی پوری چالیس سالہ عبادت نامنظور ہو گئی پوری چالیس سالہ عبادت کی کوئی قیمت نہیں پڑی تو میں نہ روؤں ؟ وہ دوست بھی بڑا عجیب تھا کہنے لگا جب چالیس سالہ عبادت کی کوئی قیمت نہیں بنی تو تم ہی چھوڑ دو رند بن جاؤ مزے کرو جب قبول نہیں کرتا تو چھوڑ دو عبادت کرنا درویش کہنے لگا یہ تو نے کیا کہہ دیا وہ تو محبوب ہی ایسا ہے کہ قبول کرے یا نہ کرے خوش ہو یا ناراض ہو اس کو چھوڑا نہیں جاسکتا اس لیے کہ اس کو سجدے کرنے والوں کی بھی کمی نہیں اس کے آگے آنسو بہانے والوں کی بھی کمی نہیں طواف کرنے والوں کی بھی کمی نہیں چاہنے والوں کی بھی کمی نہیں کائنات کا ذرہ ذرہ ہر وقت اس کی حمد و ثنا میں لگا ہوا ہے لیکن میرے لیے تو اس در کے سواء کوئی در نہیں وہ قبول کرے یا نہ کرے لیکن اس کا در چھوڑ کر کہاں جاؤں؟ یہ ٹوٹے پھوٹے ہی سہی لیکن یہ سجدے ہیں تو صرف اسی کے لیے سارا دن روتے ہوئے گزرا رات ہوگئی پھر اللہ کے حضور سجدہ ریز ہوگیا آواز آئی قبول است گرچہ ہنر نیست کہ جز ما پناہ دگر نیست فرمایا ہم نے تیرا یہ سجدہ بھی قبول کر لیا اور گزشتہ چالیس سالہ عبادت بھی قبول کر لی جب ہم نے تیرے منہ سے یہ سنا کہ ہمارے سواء تیرا اور کوئی نہیں اللہ تعالی فرماتا ہے اے گناہ گار بندے اگر تو نے سو بار بھی توبہ کرکے توڑ دی ہے تو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ایک بار پھر میرے در پر آکے دیکھ ندامت کے آنسو بہا کے دیکھ طلب کا دامن پھیلا کے دیکھ تیرے آنے میں دیر ہو سکتی ہے لیکن میرے راضی ہونے میں دیر نہیں ہوگی.....